فواد حسن فواد، اہلخانہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 19 نومبرکو گواہوں پر جرح ہوگی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مقامی احتساب عدالت نے فواد حسن فواد اور اہلخانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو گواہوں پر جرح کے لیے طلب کر لیا۔ استغاثہ کے دو گواہوں محمد عمران اور جاوید نے اپنے بیانات قلمبند کروائے۔