• news

بلوچستان اسمبلی: جزائر سے متعلق صدارتی آرڈیننس کیخلاف قرارداد منظور

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان اسمبلی نے جزائر سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے خلاف قرارداد منظور کر لی۔ قرارداد رکن اسمبلی نصراللہ زیدی نے پیش کی۔ جسے ایوان نے منظور کر لیا۔ نصراللہ زیدی نے کہا کہ جزائر آباد کرنے سے سمندری حیات اور جنگلات کو نقصان پہنچے گا۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن