• news

کرکٹ کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ کی میزبانی کیلئے تیار

لاہور(نمائندہ سپورٹس)انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی کے بعد اب پاکستان ہاکی فیڈریشن بھی ملک میں انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ کی میزبانی کرنے کیلئے تیار ہے۔اس ضمن میں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آ ئی ایچ اور ایشین ہاکی فیڈریشن کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ ہاکی کے دونوں بڑے ادارے سکیورٹی وفد بھیج کر حالات کا جائزہ لیں۔ مستقبل میں ہاکی ایونٹس کی میزبانی پاکستان ہاکی فیڈریشن کو دی جائے۔ پاکستان کھیلوں کیلئے ایک محفوظ ملک بن چکا ہے۔ ایشائی ٹیموں کو پاکستان آنیکی دعوت دیتے ہیں۔ اولمپیئن سمیع اللہ کیلئے فیڈریشن کے دروازے کھلے ہیں۔ تمام اولمپیئنز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، بہاولپور میں سمیع اللہ سے ملاقات خوشگوار رہی، سمیع اللہ نے ہمارے خلاف نہیں ہمیشہ ہاکی کی بہتری پر بات کی۔

ای پیپر-دی نیشن