6 ڈکیتیاں، شہری لاکھوں روپے اور سامان سے محروم
لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور کے مختلف مقامات پرمتعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیوارات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیے گئے۔ذرائع کے مطابق اقبال ٹائون میں مسلح ڈاکو شاہنواز کے گھر گھس گئے اور اسلحہ کے زور پر 4لاکھ 95 ہزار روپے نقدی زیوارات و دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔ مصطفی ٹائون سے تنویر و فیملی سے5 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات، کوٹ لکھپت سے ڈاکو عابد و فیملی سے 4 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات، چوہنگ میں ڈاکو طارق اور فیملی سے 3لاکھ 55ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے۔ لوئر مال کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو سبطین اور فیملی سے1لاکھ 70 ہزار کی نقدی و زیوارات۔ شادباغ میں عمران اور فیملی سے 1لاکھ 60 ہزار نقدی و زیورات لوٹ کر لے گئے۔ باٹا پور میں ناصر سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 2 لاکھ 50ہزار۔ گھڑی اور موبائل، شادمان میں رضوان سے گن پوائنٹ پر1 لاکھ 30ہزار نقدی موبائل فون لے گئے۔ ساندہ، مصطفی ٹائون سے گاڑیاں ہربنس پورہ، لاری اڈہ، اسلام پورہ، ملت پارک اور ماڈل ٹاون سے پانچ موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔