ووٹ کی عزت سے ہی نظام مصطفی رائج ہوسکتا ہے: کیپٹن (ر)صفدر
لاہور(آئی ا ین پی ) مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دینا ضروری ہے، ہمارا یزیدیت سے مقابلہ ہورہا ہے، ووٹ کی عزت سے نظام مصطفی کا نظام رائج ہوسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبیؓ کے موقع پر کپٹین (ر)صفدر کی اچھرہ مدنی فوڈ سٹریٹ میں آمد ہوئی جہاں انہیں دستار اور شیروانی پہنائی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صفدر اعوان نے کہا کہ جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے باہر ہم پر فائرنگ کرائی، حکومت کا وقت تھوڑا رہ گیا ہے، ووٹ کو عزت دینا ضروری ہے، ہمارا یزیدیت سے مقابلہ ہورہا ہے، ووٹ کی عزت سے نظام مصطفی کا نظام رائج ہوسکے گا۔