رحیم یار خان: شوہر کی دوسری شادی کی خواہش پر بیوی گڑھا موڑ میں موٹرز شو روم مالک نے خود کشی کر لی
رحیم یارخان/ گڑھا موڑ (کرائم رپورٹر/ نامہ نگار) خاتون نے شوہر کی دوسری شادی کی خواہش سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ چک111/1Lکی رہائشی نیامت بی بی کی چھ سال قبل شادی ہوئی مگر اولاد نہ ہوئی اورناچاقی پر میکے آگئی، اطلاع ملی کہ شوہر دوسری شادی کرنے جا رہا ہے۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکرنیامت بی بی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں۔ دوسری جانب موٹرز شو روم مترو روڈ گڑھا موڑ کے مالک منصب علی نے گھریلو جھگڑے پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ منصب علی کی بیوی روٹھ کر میکے گئی ہوئی تھی اور واپسی سے انکاری تھی۔