ماموں کانجن: 3 افراد نے معمولی رنجش پر نوجوان کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا
ماموں کانجن(نامہ نگار)معمولی رنجش کی بنا پر تین افراد نے ایک نوجوان کے چہرے پر تیزاب پھینک کر اس کا چہرہ جھلسادیا‘ میڈیکل نہ مل سکنے کی وجہ سے مقدمہ درج نہ ہوسکا تھانہ ماموں کانجن کے گائوں508 گ ب کے اسد مارتھ نے بتایا کہ اس کی اپنے رشتہ دار مزمل سے ایک روز قبل معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی۔
جس رنجش کی بنا پر اس نے اپنے دیگر دوساتھیوں سے مل کر کر گلی سے گزرتے ہوئے اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جس اس کا چہرہ جھلس گیا تاہم عید میلاد النبی ؐ کی چھٹی ہونے کیوجہ سے اسے میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ مل سکا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ نوجوان کو میڈیکل کرانے کیلئے اڈاکٹ بنا کر دیدیا ہے میڈیکل آنے پر مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔