• news

ٹانگیں کانپتیں تو اگلے دن بھارت کے 2 جہاز نہ گراتے:شہبازگل  

لاہور( این این آئی )وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ایاز صادق کا بیان درست نہیں،  ٹانگیں کانپتیں تو اگلے دن بھارت کے 2 جہاز نہ گراتے ، آپ کو کیسے پتا چل گیا کہ ٹانگیں کانپ رہی تھیں کیا آپ پائوں پکڑ کر بیٹھے تھے آپ کی پائوں پکڑنے کی عادت کیوں نہیں جاتی ؟ کیا آپ رومال پکڑ کر کھڑے تھے جو آپ کو پتا چل گیا عمران خان کو پسینہ آگیا؟،فیصلہ کرنے والے ایاز صادق کون ہیں کہ ابھینندن واپس جائے گا یا نہیں، ابھینندن کی واپسی کا فیصلہ حکومت وقت نے کرنا تھا۔، فیصلہ سازی کی ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، آپ سے کوئی پوچھنے نہیں گیا تھا کہ ابھینندن کو چھوڑ رہے ہیں واپس جانے دے رہے ہیں۔ لیگی رہنما نے اپنی وضاحت بھی غلط انداز میں کی۔پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ عید میلادالنبی ؐ محبت بانٹنے کا دن ہے ،عمران خان پکے اور سچے مسلمان ہیں، نبی ؐکریم کی شان پر بات ہوئی تو عمران خان نے بھرپور طریقے سے آواز بلند کی ۔انہوں نے کہا کہ میں نے کافی عرصہ پہلے بتادیا تھا کہ نواز شریف اور اس کی بیٹی ملک کے خلاف کیا بول رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں اس کا پتا چل جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ اگر ہماری ٹانگیں کانپتیں تو اگلے دن بھارت کے 2 جہاز نہ گراتے ۔ آپ کو پتا چل گیا کہ ٹانگیں کانپ رہی تھیں کیا آپ اس وقت عمران خان کے پائوں پکڑ کر بیٹھے تھے آپ کی پائوں پکڑنے کی عادت کیوں نہیں جاتی ؟ کیا آپ رومال پکڑ کر کھڑے تھے جو آپ کو پتا چل گیا عمران خان کو پسینہ آگیا؟۔انہوں نے کہا کہ آپ نے بیانیے سے دشمن ملک میں شادیانے بجائے گئے بھارتی میڈیا نے اسے مکمل طورپر چلایا ،آپ نے جوانوں کی محنت کو مٹی میں ملانے کی کوشش کی ،مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ اس وقت پیسے بچانا ہے جس کے لیے یہ ملکی سالمیت اور فوج پر حملے کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن