• news

بہاولپور: بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر شہری کے خلاف مقدمہ

بہاول پور (آن لائن) پولیو کے قطرے بچوں کو پلانے سے انکار اور پولیو ٹیم کو دھمکیاں دینے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج، محکمہ صحت کی پولیو ٹیم عشرت فاطمہ اور زاہدہ بیگم رحمان کالونی میں ایک گھر کے دروازے پر پہنچی تو محمد رفیق نامی شخص کو ٹیم نے اپنا تعارف کرایا اور اپنے بچوںکو پولیو کے قطرے پلوانے کا کہا تو محمد رفیق نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہوئے پولیو ٹیم سے بدتمیزی  کی ۔اور پولیو ٹیم کے انچارج محمد ارشد کو گالیاں دیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جس پر محکمہ صحت کی درخواست پر تھانہ سول لائیز نے محمد رفیق پر کار سرکار میں مداخلت کرنے اور ٹیم کو ہراساں کرنے مقدمہ درج کر کے ملزم رفیق کو گرفتار کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن