• news

کینیڈا: پارلیمنٹ کے باہر مسلح شخص کا حملہ، 2 افراد ہلاک، 5 زخمی، نوجوان گرفتار

ٹورنٹو (نیٹ نیوز+ آئی این پی) کینیڈا کے شہر کیوبک میں پارلیمنٹ کے باہر حملے میں 2 افراد ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ایک20 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے اور عوام کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی ہے۔ پولیس کے مطابق نوجوان نے رات کے وقت متعدد لوگوں پر خون آلود ہتھیار کے ساتھ حملہ کیا۔ حملہ آور کو مقامی وقت ایک بجے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ حملہ آور نے ہیلووین کی مناسبت سے لباس پہن رکھا تھا۔ اس نے 4 مقامات پر لوگوں کو تیز دھار آلے سے نشانہ بنایا۔ حملے کی ابتدائی اطلاع رات10 بجے دی گئی تھی اور تین گھنٹے بعد نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کرنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا۔ اسکا مجرمانہ ریکارڈ نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن