• news

 کشمیری پنڈتوں کی تنظیم کی کشمیر  میں نئے لینڈ ایکٹ کی مخالفت

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے کشمیری پنڈتوں کی تنظیم نے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی طور پر قابض انتظامیہ کی طرف سے نئے لینڈ ایکٹ کی مخالفت کی ہے۔ کشمیری پنڈتوں کی تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے۔ کشمیریوں کی زمین کو غیر کشمیری افراد کو فروخت پر فوری طورپر پابندی عائد کی جائے۔ کشمیری پنڈتوں کا ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر کے اخبارات میں شائع ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کشمیری پنڈتوں کے ساتھ فراڈ کیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت نے جو نیا قانون نافذ کیا ہے اس کے تحت کوئی بھی بھارتی شہری کشمیر میں زمین خرید سکتا ہے جو سراسرناانصافی ہے اس قانون کو واپس لیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن