• news

 علی امین گنڈا پور کی الیکشن رولز کی سنگین خلاف ورزی،ن لیگ کا دھرنے کا اعلان 

گلگت(نامہ نگار) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کی گلگت بلتستان میں انتخابی سرگرمیوں کو الیکشن رولز کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے 2 نومبر 2020ئ￿  کو مسلم لیگ ن نے چیف الیکشن کمشنر آفس کے سامنے دھرنیکا اعلان کردیا۔لیگی ترجمان کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کے قوانین کی وفاقی حکومت اور گنڈاپور نے دھجیاں اڑائی ہے اور مسلم لیگ نے گنڈاپور کو گلگت بلتستان بدر کرنے کے لئے 36 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا ۔ترجمان نے گلگت حلقہ 1,2,3 کے تمام کارکنوں اور جمہوریت و قانون پسند جماعتوں سے 12 بجے سنٹرل سیکٹریٹ تشریف لانے کی اپیل کی ہے تاکہ سنٹرل سیکٹریٹ سے ریلی کی شکل میں چیف الیکشن کمشنر کے آفس کی طرف روانہ ہونگے ۔ترجمان کے مطابق احتجاج کے اگلے مرحلے میں گورنر آفس کے سامنے دھرنا ہوگا مسلم لیگ ن نے ایک دفعہ پھر سپریم اپلیٹ کورٹ اور چیف کورٹ سے وفاقی وزیر کی سرگرمیوں کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن