• news

سعودی عرب میں کرونا ایس او پیز کی دوسری بار خلاف ورزی پر دوگنا جرمانہ ہوگا

جدہ (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب کے محکمہ داخلہ نے شہریوں اور اداروں کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومتی اقدامات  اور ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں۔ بصورت دیگر سخت سزا کے لیے تیار رہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’اگر کسی نجی ادارے میں کوئی شخص حفاظتی ماسک کے بغیر دیکھا گیا تو پہلی مرتبہ خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ دوسری مرتبہ خلاف ورزی پر جرمانہ ڈبل کر دیا جائے گا۔ یعنی 20 ہزار ریال جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن