• news

ترکی: ریسکیوں آپریشن جاری، ہلاکتیں 58 ، زخمیوں کی تعداد 890 ہوگئی

 انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی میں 7.0 شدت کے خطرناک زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے۔ تاہم 48 گھنٹے کے بعد ملبے سے 70 سالہ شخص کو زندہ نکالا گیا ہے۔ ساحلی شہر ازمیر میں ہلاکت خیز زلزلے سے 20 عمارتیں منہدم ہوگئی تھیں جبکہ 890 افراد زخمی ہوئے جن میں 682 کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔ 48 گھنٹوں بعد عمارتوں کے ملبے سے 70 سالہ شخص کو زندہ نکالا گیا، انہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس معجزے پر جہاں بزرگ شہری کے اہل خانہ خوش تھے وہیں ریسکیو ادارے کے اہلکاروں کے جذبوں کو بھی تقویت ملی۔ اب بھی درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ صدر اردگان نے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ازمیر میں ریسکیو کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے جاں بحق افراد کیلئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ازمیر میں زلزلے سے 20 سے زائد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن