یوکرائن: ڈرائیور نے راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی،2 ہلاک‘متعد زخمی
کیف(این این آئی)یوکرائن میں ڈرائیور نے راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی،، دو افراد ہلاک ہوگئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس ڈیپارٹمنٹ نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی، حکام کے مطابق 67 سالہ ڈرائیور نے لینڈ روور گاڑی دارالحکومت کیف میں واقع آزادی اسکوائر پر چڑھا دی، تیز رفتار گاڑی نے راہگیروں کو ٹکر ماری جسکے نتیجے میں دو افراد ہلاک متعدد زخمی ہوئے۔