سپین: گستاخانہ خاکے دکھانے والے استاد کے قتل کی تعریف پر مراکشی نوجوان گرفتار
بارسلونا (این این آئی )سپین کے شہربارسلونا میں پولیس نے ایک مراکشی شخص کو فرانس میں توہین آمیز خاکے دکھانے کی پاداش میں قتل کیے گئے سکول استاد کے واقعہ کی تحسین پر گرفتار کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہسپانوی پولیس نے اس مراکشی شخص کو حراست میں لیا اور اس کو ایک عدالت میں پیش کیا مگر اس کانام ظاہر نہیں کیا ۔کاتالان کی علاقائی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اس گرفتار شخص نے سوشل میڈیا پر 16 اکتوبر کو فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے نواح میں سکول کے استاد سیموئل پٹی کے بہیمانہ قتل کے واقعے کی حمایت میں بعض پیغامات پوسٹم کئے تھے۔