پی سی بی نے بلوچستان کے آف سپنر حیات اللہ کو تنبیہ جاری کردی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) بلوچستان کے سیکنڈالیون سکواڈ میں شامل آف سپنر حیات اللہ کو پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر تنبیہ جاری کردی گئی ۔انہیں کراچی میں سنٹرل پنجاب کیخلاف تین روزہ نان فرسٹ کلاس میچ میں زیادہ اپیلیں کرنے پر تنبیہ جاری کی گئی ۔یہ سنٹرل پنجاب کیخلاف میچ میں حیات اللہ نے سنٹرل پنجاب کی پہلی اننگز کے 34ویں اوور میں بائولنگ کرتے ہوئے زیادہ اپیلیں کیں۔آن فیلڈ امپائرز خالدمحمود سینئر اور اسلم نے آف سپنر پر چارج عائدکردیا۔حیات اللہ نے خود پرعائد چارج کو قبول کرلیا، بعدازاں جس پر میچ ریفری خالد محمود نے تنبیہ جاری کردی۔