’’کوئی مسلمان خاتم النبینؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا‘‘
قصور (نامہ نگار) کوئی مسلمان خاتم النبینؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔حضورؐ کی حرمت کی خاطراپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرسکتے ہیں۔ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ اور فرانس کا سفارت خانہ بند کرکے اسکے سفیر کو فوری پاکستان سے نکالا جائے۔ ان خیالات کا اظہارمحفل نعت کے دوران پریس کلب قصورمیں گستاخانہ خاکوں پرمذمتی قرار داد پیش کرتے ہوئے صدرپریس کلب قصور حاجی محمدشریف مہر، جنرل سیکٹریری محمد اسلم خاں مئیو،گروپ لیڈرمہرمحمدجاوید،سینئرصحافی تکریم علی،مہرعبدالرحمن،عمران فیضی،شفیق سہجریا، عطا محمد قصوری،مہر خرم لطیف،محمد اشرف مہر، عمیر انصاری،چوہدری محمد احمد، حاجی محمد اکرم ذکی،محمد ذوالفقار واہلہ،عبدالغفار،عمران شہزاد انصاری، ملک ابو بکر نعیم، محمد شفیق سالک،مہر محمد عاشق،وسیم اکرم ذکی،مہر شان الہی،مہر محمد اشفاق،مظفر قادری، مہر محمد رضوان،مہر شکیل احمد،مرتظی بیگ،غلام مصطفی مغل،نو راحمد خاں شہروز زیب،وقاص وکی،چوہدری ذیشان اشرف،طارق مغل،خالد گجرودیگر نے مشترکہ بیان میں گفتگوکے دوران کیا۔