فرانس سے ہر قسم کے تعلقات ختم کیے جائیں: عبادت علی شاہ
چھانگامانگا(نامہ نگار) فرانس سے ہر قسم کے تعلقات فوری طور پر ختم کیے جائیں اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے، رسول کریمؐ کی ذات مبارکہ ہماری ہر چیز جان ومال اور ملک وقو م سے بڑھ کرہے ان خیالات کا اظہار آستانہ عالیہ پیر سید فلک شیر بخاری آف بھوئے آصل کے سجادہ نشین پیر سید عبادت علی شاہ بخاری نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح پر فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا جائے۔