• news

صادق آباد میںریڈ ٹیم نے انوی  ٹیشنل گالف ٹورنامنٹ جیت لیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) صادق آباد میں 20 واں انوی ٹیشنل گالف ٹورنامنٹ ریڈ ٹیم نے جیت لیا۔36 ہولز پر مشتمل بیسویں انوی ٹیشنل ٹورنامنٹ میں مختلف کلبوں اور ٹیموں کے 100 گالفرز نے حصہ لیا۔بوائز کے مین ایونٹ میں مسٹر حمزہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، پٹنگ گرلز کے مقابلوں میں راہمین امجد، لیڈیز میں مسز شاہد نواز پہلے نمبر پر رہیں، ویٹرن ایونٹ کے مقابلوں میں کرنل شوکت علوی پہلے نمبر پر رہے۔، کامیاب ہونے والے گالفرز میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن