مینز ہاکی میچ میں امپائرنگ کرنے سے کبھی ہچکچاہٹ نہیں ہوئی :بینش حیات
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کو ہاکی کے کھیل میں عالمی سطح پر خاتون امپائر متعارف کرانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔بینش حیات اب تک پچاس سے زائد انٹرنیشنل میچز میں خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔انہوں نے2012 میں انٹرنیشنل سرکٹ میں قدم رکھا، ایشین چیلنج کپ، ایشین ہاکی فیڈریشن انڈر ایٹین اور سیف گیمز میں بھی امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیئے۔انہوںنے کہا کہ انٹرنیشنل ہاکی امپائرنگ کے دوران فخر ہوتا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرتی ہوں۔پاکستان کی پہلی خاتون ہاکی امپائر نے بتایا کہ اب تک وہ 51 سے زائد انٹرنیشنل میچز کروا چکی ہیں۔مردوں کے درمیان امپائرنگ کرنے سے کبھی ہچکچاہٹ نہیں ہوئی اور فیلڈ میں بیشتر کھلاڑی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔میں نے مردوں کیساتھ ہی کھیلنا شروع کیا تھا، میرا کوئی بھی فیصلہ ابھی تک چینلج نہیں ہوا۔ہم ایف آئی ایچ ایڈوانسمنٹ پینل کا حصہ ہیں اور ورلڈکپ، اولمپکس کوالیفائر اور ہاکی ورلڈ لیگ میں بھی امپائرنگ کرنا جانتی ہیں۔مینز ہاکی میں خاتون ریفری کی انٹری نہ صرف پاکستان کے روشن چہرے کو اجاگر کرتی ہے بلکہ خواتین کو ایمپاور کرنے کی اعلی مثال بھی ہے۔