بھارت:نوسربازوں نے ڈاکٹر کو الہٰ دین کاچراغ ڈیڑھ کروڑ میں فروخت کردیا
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں نوسر بازوں نے ایک ڈاکٹرکوالہٰ دین کا چراغ بیچ دیا۔ نوسربازوں نے ڈاکٹر کو چراغ ڈیڑھ کروڑ روپے میں بیچا، پولیس نے جعلساز کو گرفتار کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔ نوسربازوں نے ڈاکٹر سے 93ہزار ڈالر کے مساوی رقم اینٹھی اور فرار ہو گئے۔ نوسر بازوں نے ڈاکٹر کو یقین دلانے کیلئے چراغ سے جن نکالنے کا شبدہ بھی دکھایا تھا جس سے متاثر ہو کر ڈاکٹر نے رقم دیدی۔