• news

آذربائیجان‘ آرمینیا کی تازہ جھڑپیں‘ شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کے الزامات

باکو (نیٹ نیوز) دوطرفہ تشدد اور مسلح کارروائیوں میں کمی کے سمجھوتے کے باوجود نگورنو کارا باخ میں گزشتہ روز بھی آذربائیجان اور آرمینیا کی فوجوں کے مابین تازہ جھڑپیں ہوئیں۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر ان تازہ حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کے الزامات لگائے ہیں۔ باکو میں آذری وزارت دفاع نے ایک بیان میں الزام عائد کیا کہ آرمینیائی فوج نے آذربائیجان کے اپنے ہی ملکی علاقے میں تعینات سرحدی دستوں پر بھی حملے کئے ہیں۔ تازہ جھڑپوں میں ہونے والے جانی نقصان کی کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن