• news

پاک فوج میدان جنگ میں کسی بھی وقت بھارتی فوج کو شکست دے سکتی ہے: فیاض چوہان

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ایک بار  پھر بھارتی میجر گورو آریا کو آئینہ دکھا دیا۔ فیاض الحسن چوہان نے ٹوئٹر پر بھارتی میجر گورو آریا کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج میدان جنگ میں کسی بھی وقت بھارتی فوج کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ فیاض الحسن نے بھارت کے لیے 2019 کی یاد ایک بار پھر تازہ کرنے کے لیے ابھی نندن طیار ے کے گرنے کے بعد پکڑے جانے، عوام سے اس کی دھلائی اور  پاک فوج کی جانب سے بچائے جانے کی ویڈیو  بھی ٹویٹ کی اور لکھا کہ یہ ویڈیو دیکھ کر گورو آریا کو شرم کرتے ہوئے پاک فوج کو سلامی پیش کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر جنرل سنی دیول کی طرح پتلونیں اتروانے کی دھمکیاں دینا آسان ہے، گھس کر مارنے کی باتیں بھی صرف فلموں میں ہوتی ہیں۔ درحقیقت تو پاک فوج کسی بھی وقت میدان جنگ میں بھارتی فوج کی پتلون اتارنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے فوجی جوانوں نے اسلامی تعلیمات اور جنیوا کنونشن کے مجوزہ قوانین کے تحت ابھی نندن کو مشتعل ہجوم سے واگزار کرایا، یہی پیشہ ورانہ وقار اور فرض شناسی پاک فوج کا خاصہ ہے۔نیشنل تائیکوانڈو کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کو  زبردست مقابلوں پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ہم تو سیاست میں تائیکوانڈو کھیلتے ہیں۔ ملک کے حالات اس وقت کافی مشکل ہیں۔ کوئی بھی شعبہ زندگی ہو پاکستان نے اپنا مثبت چہرہ پیش کیا جبکہ ہمارے دشمن اس حقیقت چھپانے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے چیف آف آرمی ہم سے پوچھتے ہیں کہ کیسے دہشت کردی کی جنگ کو جیتا ہے، ملکی امن کے پیچھے ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔ 27 فروری 2019 کو ہماری فوج نے بھارتی پائلٹ کو پکڑا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن