لندن،مسلمانوں نے عیدمیلاد النبی ؐپر برطانوی شہریوں میں پھول بانٹے
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) لندن کے شہر لیوٹن میں مسلمانوں نے عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں شہر میں برطانوی شہریوں میں گلاب کے پھول بانٹے اور برطانوی شہریوں کو بتایا کہ اسلام امن اور محبت کا مذہب ہم اپنے پیغمبرؐ کی ولادت کے دن کو خوشی کے دن کے طورپر مناتے ہیں۔ ہم خوش ہیں اس موقع پر ہم آپ کو پھول پیش کررہے ہیں اور آپ کو اپنی طرف سے امن سلامتی اور محبت کا پیغام دے رہے ہیں۔ مسلمان نوجوانوں کے اس رویہ پر برطانوی شہری بہت خوش ہوئے۔ مسلمانوں نے برطانوی پولیس والوں کو بھی گلدستے پیش کئے۔