• news

پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں آج سے نئے اوقات کار نافذ  

لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں آج ( پیر) سے نئے اوقات کار نافذ ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت صوبہ بھر کی سول اور سیشن عدالتوں میں پیر سے جمعرات اور ہفتہ کے روز عدالتی اوقات کار صبح نو بجے سے چاربجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روزصبح نوسے ایک بجے تک مقدمات کی سماعت ہوگی۔ماتحت عدالتوں میں پیرسے جمعرات اورہفتہ کوایک سے ڈیڑھ بجے تک کھانے اورنماز کا وقفہ ہوگا۔چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن کی نقول تمام سیشن ججزسمیت متعلقہ اداروں کوبھجوا دی گئی ہیں۔علاوہ ازیں وکلا ء کے لئے آج ( پیر) سے گائو ن پہننا لازمی ہوگا،ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ اورعلاقائی بنچز میں پیش ہونیوالے وکلا ء کے لئے گائون  پہننا لازم قراردیاگیا ہے۔عدالت عالیہ میں گا ئون پہنے بغیر وکلا ء کیسزکی پیروی نہیں کرسکیں گے،لاہور سمیت صوبہ بھرکی ماتحت عدالتوں میں وکلا ء بغیر گائو ن پہنے کیسز کی پیروی کرتے رہیں گے۔چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد گائو ن لازم پہننے بارے نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن