• news

جہلم :نجی ہسپتال میں خاتو ن نے4بچوں کو جنم دیدیا

جہلم (نامہ نگار ) جہلم کے نجی ہسپتال میں خاتون نے 4 بچوں کی پیدائش ہوئی،خاندان خوشی سے نہال ہوگیا۔ گزشتہ روز صبح 4 بجے کے قریب،نجی ہسپتال میں ماہر امراض نسواں ڈاکٹر سرمد حفیظ کے زیر انتظام بڑے آپریشن سے22 سالہ خاتون نے4 بچوں کو جنم دیا۔ ماں اور بچے دونوں صحت مند ہیں۔ بیک وقت چار جڑواں بچوں2بیٹے اور دو بیٹیوں کی ایک ساتھ پیدائش پروالد اور اہل خانہ خوشی سے نہال ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن