امریکہ ناقابل اعتبار ہو چکا‘ یورپی یونین کردار ادا کرے: فلسطینی وزیراعظم
غزہ(این این آئی)فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ مشرق وسطی میں امریکا کی یک طرفہ کارروائیوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں امریکی خلا پر کرے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزیراعظم نے اطالوی وزیر خارجہ لویگی ڈی مایو سے ملاقات کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے خود کو مشرق وسطی کے سیاسی عمل میں جانب دار ثابت کیا ہے۔ اس لیے امریکا ہمارے لیے اب قابل اعتبار ثالث نہیں رہا ہے۔ یورپی یونین امریکی جانب داری کی وجہ سے پیدا ہونے والے خلا کو پر کرے۔انہوںنے کہا کہ یورپی یونین قضیہ فلسطین کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرے اور اقوام متحدہ کی قرارداودوں کی روشنی میں فلسطینیوںکو ان کے حقوق دلائے جائیں۔ انہوںنییورپی ممالک پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔