• news

سوڈان کا امریکہ سے اپنی خود مختاری کے تحفظ کے لیے سمجھوتہ

خرطوم(این این آئی)سوڈان اور امریکا کے درمیان ایک سمجھوتا طے پا گیا ہے۔اس کے تحت مسلم اکثریت افریقی ملک کا خود مختارانہ استثنا بحال ہوگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوڈان کی وزارتِ انصاف نے کہا کہ اس سمجھوتے کے تحت امریکی عدالتوں میں سوڈان کے خلاف زیر سماعت مقدمات کا تصفیہ کیا جائے گا۔ان میں 1998 میں کینیا اور تنزانیہ میں امریکا کے سفارت خانوں پر بم حملوں کے مقدمات بھی شامل ہیں۔سوڈان نے ان بم دھماکوں کے مقتولین کے خاندانوں اور مجروحین کو ساڑھے 33 کروڑ ڈالر ادا کرنے سے اتفاق کیا تھا۔سوڈان کے مرکزی بنک نے گذشتہ ہفتے یہ رقوم ان امریکیوں کو منتقل کردی ہیں۔ ان بم دھماکوں کے ہرجانے کی ادائی کے لیے طے شدہ ڈیل کے تحت امریکا سوڈان کا نام دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست سے خارج کر دے گا۔اس کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھاکہ امریکا نے سوڈان کے نام کے اخراج کے لیے عمل شروع کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن