تعلقات کا شبہ، نوجوان پر تشدد، بھنویں اور سر کے بال مونڈ دئیے
مظفرگڑھ، خان گڑھ، ڈیرہ غا زی خان(نامہ نگار، خبر نگار) خاتون سے مبینہ ناجائز تعلقات کا شبہ، پانچ مسلح افراد کا ٹریکٹر ڈرائیور نوجوان پر تشدد، سر، بھنویں اور مونچھ ایک سائیڈ سے کاٹ ڈالی، مار مار کر ادھ مواد کر دیا، نواحی علاقے کوٹ دادن وسندے والی کا رہائشی ٹریکٹر ڈرائیور 20 سالہ اکبر عباس بسواری موٹر سائیکل گھر جار ہا تھا کہ بستی بخش والا کے قریب ملزمان آصف، شان ، وسیم، لیاقت حسین اور عبدالغفار نے اسے گھیر لیا، اسکو آصف کی بلیئرڈ شاپ پر لے گئے، جہاں ملزمان نے اس پر تشدد کیا، مار مار کر ادھ مواد کر دیا، اور اس کی بھنویں، سر اور موچھیں ایک سائیڈ سے کاٹ ڈالی، اسکے کپڑے اتار دئیے اور دکان میں باندھ کر بٹھا دیا، جس کو اطلاع ملنے پر پولیس اور مقامی لوگوں نے بازیاب کرایا، ملزمان کو متاثرہ شخص پر اپنی ایک رشتہِ دار خاتون نصرت زوجہ طارق سے مبینہ ناجائز تعلقات کا شبہ ہے، خان گڑھ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیسکے مطابق 5 افراد کیخلاف تھانہ خانگڑھ میں مقدمہ درج کرکے 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ڈیرہ سے خبر نگار کے مطابق آر پی او ڈیرہ رانا فیصل نے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے رپورٹ طلب کر لی۔