• news
  • image

کرونا کی خطرناک صورتحال  انتہائی احتیاطی اقدامات کی ضرورت 

دنیا بھر کی طرح وطن عزیز بھی کرونا کی دوسری شدید لہر کی لپیٹ میں ہے ، مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے مجموعی کیسز 3 لاکھ 33 ہزار سے زائد ہو چکے ہیں ، ان میں سے 96 فیصد مریضوں کا صحتیاب ہونا یقیناً خوش آئند ہے تاہم مرنے والوں کی تعداد بھی 6 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے تین روز میں ایک ڈاکٹر سمیت 32 افراد جاں بحق ہو گئے جو یقیناً خطرے کی گھنٹی ہے ایسی صورتحال انتہائی احتیاطی تدابیر اور سخت حفاظتی انتظامات و اقدامات کا تقاضا کرتی ہے اس لئے ہرشہری پر فرض ہے کہ وہ اس خطرناک وائرس کو شکست دینے کے لیے ماسک پہنیں ، سماجی فاصلہ رکھیں ، ہاتھوں کو بار بار دھوئیں ، کیونکہ شہری اگر حفاظتی تدابیر اختیار کریں گے تو حکومت کی طرف سے سمارٹ یا مکمل ڈائون کی نوبت نہیں آئے گی۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن