• news

رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا پرسوں آغاز، ایک ہی سیشن ہوگا، ماسک کا استعمال لازمی 

رائے ونڈ (نامہ نگار) رائے ونڈ تبلیغی جماعت کا عالمی اجتماع5نومبر  پرسوں کو رائے ونڈ میں ہوگا۔ امسال اجتماع میں تمام سرکاری ایس او پیز پر عملد آمد کیا جائیگا۔ ملک کے آٹھ ڈویژن سے شرکاء کو اجتماع میں شریک ہونے کی اجازت ہو گی۔ غیر ملکی مہمانوں کی اجتماع گاہ آمد پر پابندی ہوگی۔ امسال اجتماع کا صرف ایک سیشن ہو گا میں جس میں 60ہزار کے لگ بھگ افراد شرکت کرسکیں گے۔ ہر کارکن کے پاس اوریجنل شناختی کارڈ لازمی ہوگا اور ماسک لگانے کے بعد اجتماع گاہ میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق  جماعت کے بغیر انفرادی طور پر کسی کو اجتماع گاہ میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ پنڈال میں داخل ہونے کے بعد دعاء سے پہلے باہر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، لیسکو، واسا، سمیت تمام مقامی اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن