• news

نیب حکمت عملی کے اچھے نتائج، کرپشن کا خاتمہ، لوٹی دولت کی واپسی اولین ترجیح: جاوید اقبال

اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو کرپشن فری بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ تفصیل  کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا جس میں قومی ادارے کی مجموعی کارکردگی اور کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر خطاب میں چیئرمین قومی احتساب بیورو کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کی حکمت عملی کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ نیب صرف دس ماہ میں وائٹ کالر کرائم کیسز کو منطقی انجام تک پہنچاتا ہے۔ چیئرمین جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے سٹیٹ آف آرٹ  فارنزک سائنس لیبارٹری قائم کی۔ کرپشن کا خاتمہ اور لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی جی نیب کا اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ 179  میگا کرپشن کیسز میں سے 97 کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کر دیئے گئے ہیں جبکہ 57 کرپشن ریفرنسن کو منطقی انجام تک پہنچایا جا چکا ہے میگا کرپشن کیسز کی 10 انکوائریز اور 15 انویسٹی گیشنز جاری ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن