کوئٹہ: فرقہ وارانہ دہشت گردی، ٹارگٹ کلز میں ملوث، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) قبرانی روڈ کوئٹہ پرانگوروں کے باغ میں سی ٹی ڈی نے چھاپا مار کر کالعدم تنظیم کے اہم مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گرد سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ملزم نے فرقہ وارانہ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔