• news

پی ڈی ایم نہ سمجھے ایاز صادق کا بیان پس منظر میں چلا جائیگا، قوم حساب چاہتی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیراطلاعات ونشر یات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت یہ نہ سمجھے کہ ایاز صادق کے بیان کی بات پس ِمنظر میں چلی جائیگی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی قیادت یہ نہ سمجھے کہ ایاز صادق کے بیان کی بات پس ِمنظر میں چلی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام گوجرانوالہ، کوئٹہ جلسوں کے ملک دشمن بیانیے اور مزار قائد کی بے حرمتی کا حساب چاہتے ہیں، اِنکی قومی اِداروں کیخلاف زہر پھیلا کر دشمن کو خوش کرنے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بیان میں کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بیماری کی اصل جڑ پی ڈی ایم ہے۔ پی ڈی ایم کے منہ سے  علاج کی باتیں مذاق ہیں۔ شاہد خاقان عباسی اپنے آبائی حلقے سے الیکشن ہ ہاریں تو دھاندلی لاہور سے جیتیں تو شفاف؟ قوم آپ کی سیاسی منافقت سے بیزار ہو چکی ہے۔ بنیادی ٹھگوں کا ٹولہ عوامی نہیں ذاتی مفاد کیلئے نئے روپ دھار رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن