• news

آرمی چیف سے زلمے خلیل کی ملاقات، خطے میں پاکستانی امن کوششوں کو سراہا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) افغان امن عمل کیلئے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے گزشتہ روز چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  دوران ملاقات علاقائی سلامتی کے امور، افغان امن عمل بطور خاص بارڈر مینجمنٹ اور افغانستان میں  پائیدار امن کے قیام میں پیشرفت  جیسے موضوعات  پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ زلمے خلیل زاد نے  خطہ  میں قیام امن کے مشترکہ مقصد کے حصول  کیلئے سہولیات کی فراہمی کی خاطر  پاکستان کی ان تھک کوششوں کی تعریف کی۔

ای پیپر-دی نیشن