• news

 ترک سفیرکی نیول چیف سے ملاقات،بحری تعاون،باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ترکی کے سفیر عزت احسان مصطفٰی یرداکل نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بحری تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  مہمان سفیر  نے امیرالبحر کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سربراہ پاک بحریہ نے ترکی میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن