آٹا 43 سے 80‘ چینی 95 ‘ آلو 73‘ پیاز 60‘ ٹماٹر 140 روپے کلو فروخت
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں گوداموں والی گندم سے تیار ہوئے آٹے کی سپلائی میں بہتری آئی ہے۔ تاہم آٹے کا فی کلو ریٹ بدستور 43 سے 80 روپے فی کلو کے درمیان رہا۔ مارکیٹ کمیٹی کے جاری ہونے والے ریٹس کے مطابق مقامی مارکیٹ میںگزشتہ روز اشیائے خورونوش کے جاری ریٹس کے مطابق چاول باسمتی (سپر کرنل) 135 روپے، چینی95روپے اور گڑ120 روپے فی کلو فروخت ہوا۔ اسی طرح سفید چنا 95 روپے، سیاہ چنے 120 روپے، دال چنا 120 روپے، مونگ ثابت200روپے ، دال مونگ دھلی ہوئی 205روپے، ماش ثابت 190سے 200 روپے، دال ماش دھلی ہوئی 230 سے 240روپے اور بیسن 110 روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔ مقامی مارکیٹ میں پیر کے روز سبزیوں کی جاری کردہ سرکاری قیمتوں کے مطابق تازہ آلو 69 سے 73 روپے فی کلو، پیاز57سے 60 روپے اور ٹماٹر130سے140روپے فی کلو فروخت ہوا۔ اسی طرح پالک26سے 28روپے، بینگن28سے 30روپے، بھنڈی توری 65سے67 روپے، کریلہ43سے 45روپے، گھیا کدو38سے 40روپے، مٹر 220سے230روپے، پھول گوبھی58سے 60روپے، بند گوبھی 96سے 100روپے، شلجم43سے45روپے اور مولی 28سے 30روپے فی کلو رہی۔ تاہم اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمت 200 سے 240 روپے فی کلو سرکاری جاری نرخوں کے مقابل سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں اوپن مارکیٹ میں 10 سے 25 فیصد تک زیادہ رہیں اور ماڈل بازاروں اور سہولت بازاروں کے سوا کہیں بھی اشیائے خوردونوش سرکاری قیمتوں پر فروخت نہیں ہوئیں۔