اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری
اسلام آباد(محمدصلاح الدین خان /نمائندہ نوائے وقت)اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پاس گروپ کے گریڈ 21کے آفسر ڈاکٹر شہزاد خان بنگش چیف سیکرٹری آزاد جموں کشمیر جی بی کو گریڈ22میں ترقی دے دی گئی وہ چیف سیکرٹری کے عہدے پر بدستور کام کرتے رہے ر ہیں گے۔چیف سیکر ٹری خیبر پختوانخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کو گریڈ21سے گریڈ22میں ترقی دے دی گئی ہے وہ چیف سیکرٹری کے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محمد خرم آغا کو گریڈ21سے گریڈ 22(پاس گروپ)میں ترقی دکے دی گئی ہے وہ بطور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کام جاری رکھیں گے۔اسی گروپ کے گریڈ21کے آفسر ندیم ارشاد کیانی کو گریڈ22میں ترقی دے دی گئی ہے وہ سپیشل سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن میں کام کرتے رہے ہیں۔داخلہ ڈویژن کے گریڈ21کے ایڈیشنل سیکرٹری کو گریڈ 22میں ترقی دے دی گئی ہے وہ بدستور داخلہ ڈویژن میں خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔گریڈ21کے آفسرارشد محمود جو فنانس ڈیژن میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری کام کررہے تھے کو گریڈ 22میں ترقی دیتے ہوئے سپیشل سیکرٹری انٹر پرووینشل کوارڈینشن ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت جو سندھ میں خدمات سرانجام دے رہے تھے کو گریڈ21سے گریڈ22میں ترقی دیتے ہوئے سپیشل سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے ۔کامران علی خان کو گریڈ21 گریڈ22میں ترقی دے دی گئی وہ فنانس ڈویژن میں کام جاری رکھیں گے۔اظہر علی جو پنجاب میں خدمات سرانجام دے تھے کو گریڈ21سے 22میں ترقی دے دی گئی ہے،انہیں سپیشل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔کیبنٹ ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری سید حیدر علی شاہ کو گریڈ21سے گریڈ22میں ترقی دے دی گئی ہے وہ بدستور کام جاری رکھیں گے۔گریڈ21کے آفسر محسن مشتاق کو فنانس ڈویژن سے مواصلات ڈویژن ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔پی ایس پی گروپ کے آفسر آئی جی گلگت بلتستان مجیب الرحمن خان کو21سے22گریڈ میں ترقی دیتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسی طرح ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو21سے22گریڈ میں ترقی دیتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ایس پی گروپ گریڈ 20کے آفسر بلال صدیقی کمیانہ کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔پی ایس پی گروپ کے گریڈ18کے آفسر سردار حان خان کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کردی گئی ہیں وہ اسے سے پہلے ایف آئی اے میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔پی ایس پی گروپ گریڈ18کے آفسر توحید الرحمن میمن کی خدمات پنجاب سے سندھ حکومت کے حوالے کردی گئی ہیں انہیں فوری طور پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پاس گروپ کے گریڈ 21کے آفسر سید وقار الحسن جو پلاننگ ڈویژن میں بطور ڈپٹی سیکرٹری کام کررہے تھے کو چارج چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے (30اکتوبر2020ء سے)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔گریڈ17کے آفسر ارباب یاور حیات خان کی ڈپوٹیشن پر تین سال کے لیئے پریزیڈنٹ سیکرٹریٹ (پبلک) ٹرانسفرکردی گئی ہے وہ اس سے پہلے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس میں چیف پٹرولنگ آفیسر کی ڈیوٹی سرانجا م دے رہے تھے۔او ایم جی گروپ گریڈ18کے آفسر (ایس او) ثاقب علی خان کو اورسیز پاکستان اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ڈویژن میں تعینات کردیا گیا ہے جبکہ آگے فردر آرڈر کرتے ہوئے انہیں جدہ(سعودیہ)میں تین سال کے لیئے کیمونیٹی ویلفیئر اتاشی مقرر کردیا گیا ہے۔پی ایس پی گریڈ 18کی آفسر صباء ستار جو پنجاب میں خدمات سرانجام دے رہی تھیں کی یکم نومبر 2020سے دوسال کی چھٹی منظور کرلی گئی ہے۔ اعلیٰ بیور کریسی کے آفسران سیما شکیل، عبدالرشید شیخ ، محمد سلیم رانجھا کو ایف بی آر کسٹم گروپ میں تعینات کردیا گیاہے انہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔