• news

تنخواہوں میں گزارا نہیں ہوتا، خیبر پی کے میں 900 افسروں کا الاؤنس کیلئے خط

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں سرکاری محکموں کے افسران بھی مہنگائی سے پریشان ہو گئے۔ نو سو سے زائد افسران نے چیف سیکرٹری کو الاؤنسز دینے کیلئے خط لکھ دیا۔ مختلف سرکاری محکموں کے گریڈ سترہ کے افسران نے چیف سیکرٹری کے نام لکھے خط میں موقف اپنایا مہنگائی کے اس دور میں موجود تنخواہوں میں گزراہ ممکن نہیں۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بنیادی تنخواہ کے الائونس کو اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران تک توسیع دی جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن