اکتوبر: مہنگائی کی شرح 8.91 فیصد رہی، ٹماٹر 48، پیاز 39، چکن 26.6 فیصد مہنگے ہوئے: ادارہ شماریات
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 8.91 فیصد تک پہنچ گئی۔ ستمبر میں مہنگائی کی شرح 9.04 فیصد تھی۔ جولائی سے اکتوبر تک مہنگائی کی شرح 8.86 فیصد رہی۔ ایک ماہ میں ٹماٹر 48 فیصد اور پیاز 39 فیصد مہنگے ہوئے۔ اکتوبر میں چکن 26.6 اور انڈے 23.8 فیصد مہنگے ہوئے۔ ایک ماہ میں گندم 8.39 فیصد اور گندم کی مصنوعات 8 فیصد مہنگی ہوئیں۔ اکتوبر میں چینی 4.54 فیصد اور آٹا چار فیصد مہنگا ہوا۔ جولائی سے اکتوبر تک آلو 66.9 فیصد مہنگے ہوئے۔ چار ماہ میں ٹماٹر 52 فیصد مہنگے ہوئے۔ چار ماہ میں گندم 41.9 اور دال مونگ 40.5 فیصد مہنگی ہوئی۔ مصالحہ جات 38.9 اور 38.5 فیصد مہنگے ہوئے۔ لوبیا 38.2 فیصد اور دال ماش 34.4 فیصد مہنگی ہوئی۔ جولائی سے اکتوبر تک چینی 25.9 فیصد مہنگی ہوئی۔ اس دوران گندم کی مصنوعات 23.6 اور آٹا 21.2 فیصد مہنگا ہو گا۔ دال مسور 20.8 اور گھی 17.5 فیصد مہنگا ہوا۔