عمران صاحب آپ کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوگئی ہیں،مریم اورنگزیب
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ووٹ چور منہ پر ہاتھ پھیر کر گفتگو کرتاہے، آئی جی کو فون کر کے کہتا ہے کہ شہباز اورحمزہ کو بکتربند میں لے کر جائو'کابینہ میں آٹا، چینی چور بیٹھے ہیں،اب آٹا اورچینی چور بھی بکتر بند گاڑیوں میں جائیں گے انہوں نے یہ بات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ترجمان مسلم لیگ ن نے کہاکہ اس وقت کابینہ میں آٹا، چینی چور بیٹھے ہیں، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی دہشت گردی نیب عدالت میں نظر آئی،وہ فون کرکے شہبازشریف اورحمزہ کو بکتر بند گاڑیوں میں لانے کاکہتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ سلیکٹڈاورووٹ چورعوام کے گلے دباتے ہیں،ووٹ چور کے کہنے پر شہبازشریف کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا،آپ تو کہتے ہیں منصوبے کرپشن سے بنے ہیں، تو پھر انہیں استعمال نہ کریں،شہباز شریف کے دور میں بنائے گئے منصوبوں پر تختی کیوں لگاتے ہیں، آپ اپنے وزیرداخلہ کے ذریعے دہشت گردی کروا رہے ہیں ،ان کامقصدہے شہبازشریف کی آواز لوگوں تک نہ پہنچے ، یہ فاشسٹ سوچ اور غنڈہ گردی ہے ، عمران خان صاحب آپ کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوگئی ہیں ۔