• news

سونا 900 روپے تولہ مہنگا  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا 

لاہور (کامرس رپورٹر) انٹر بنک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔ اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 159.70روپے سے کم ہو کر159.60روپے اور قیمت فروخت160.10روپے سے کم ہو کر159.90روپے پر آ گئی۔دوسری جانب ملک میں گزشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت 900 روپے اضافے سے 114100 روپے ہو گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن