• news

خیبر پی کے حکومت نے وفاق سے چینی مانگ لی‘ 15 ہزار ٹن دینے کا فیصلہ 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چینی بحران پر قابو پانے کیلئے خیبر پی کے حکومت نے چینی کیلئے وفاق کو خط لکھ دیا۔ ذرائع وزارت  صنعت و پیداوار کے مطابق خیبر پی کے حکومت نے قیمتوں پر کنٹرول کیلئے وفاق سے پندرہ ہزار ٹن چینی مانگ لی۔ وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں چینی کی قیمتیں کنٹرول پرائس پر فروخت کیلئے چینی درکار ہے۔ وفاقی حکومت نے خیبر پی کے کو درآمدی چینی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاق  ٹی سی پی سے درآمد کردہ چینی سے صوبے کو چینی فراہم کرے گا۔ خیبر پی کے کو 15 ہزار ٹن چینی کی فراہمی کیلئے ٹی سی پی کو ہدایت جاری کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن