• news

کوئٹہ اور گردونواح میں 4.4  شدت کا زلزلہ

 کوئٹہ ( نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ شہر اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تاہم اس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 60 کلو میٹر دور مشرق میں تھا۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 35 کلو میٹر تھی۔ زلزلہ کے باعث کسی بھی علاقے سے کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن