• news

حکومت کا گیس قلت کے خاتمے کیلئے بڑے پیمانے پر ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

 اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے موسم سرما میں گیس قلت سے نمٹنے کیلئے دسمبر سے ایل این جی خریداری کی تیاری شروع کر دی ۔ ذرائع کمے مطابق دسمبر میں ایل این جی کے 6 کارگوز کی فراہمی کیلئے عالمی کمپنیوں نے مہنگی ترین بولیاں وصول ہوگئیں ،سرکاری کمپنی پی  ایل ایل نے دسمبر کیلئے بولیاں طلب کر رکھی تھیں ، پی ایل ایل نے دسمبر میں ایل این جی کے 6 جہازوں کیلئے بولیاں طلب کی تھیں ، ذرائع کے مطابق عالمی کمپنیوں کی طرف سے دسمبر کیلئے خام تیل کی قیمت کے 15.87فیصد سے 19.30 فیصد تک بولیاں دی گئیں ،دسمبر کیلئے ایل این جی کے 6 کارگوز کیلئے بولیاں عالمی کمپنیوں گنور،سوکار ،وائٹول اور ای این آئی سمیت چھ کمپنیوں نے بولیاں جمع کرائیں ۔ ذرائع کے مطابق حکومت بولیوں پر غور کے بعد دسمبر میں ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق سابق حکومت کے معاہدوں کے تحت ایل این جی خام تیل کی قیمت کے 11.62فیصد سے 13.37فیصد تک خریدی جا رہی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن