پشاور: سماجی کارکن چرن جیت سنگھ قتل کیس مجرم کو ایک برس قید‘ 10 ہزار جرمانہ
پشاور (نیٹ نیوز) پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں قتل کئے جانے والے سکھ سماجی کارکن چرن جیت قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم طارق کو ایک سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 30 یوم قید کی سزا سنائی دی۔ واضح رہے مئی 2018 کو سکھ کمیونٹی کے معروف سماجی کارکن چرن جیت سنگھ کو بمقام سکیم چوک کوہاٹ روڈ پشاور پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا۔