اماراتی وزیراعظم محمد بن راشد المکتوم نے کرونا کی آزمائشی ویکسین لگوا لی
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) چین کی دوا ساز کمپنی سینو فارما کی آزمائشی طور پر تیار کردہ کرونا ویکسین کا ٹیکہ اماراتی نائب صدر اور وزیراعظم محمد بن راشد المکتوم کو لگا دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سے قبل آزمائشی طور وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ زید النہیان اور وزیر امور برائے کابینہ محمد عبداللہ سمیت 50 سے زائد طبی عملے کو لگایا چکا ہے۔ چین کی تیار کردہ ویکسین کا دنیا بھر میں ٹرائل آخری مراحل میں ہے اور ویکسین کو تاحال محفوظ اور مؤثر پایا گیا ہے۔ چینی فوج کو بھی یہ ویکسین لگائی گئی تھی جبکہ متحدہ عرب امارات نے چینی کمپنی سینو فارما سے معاہدے کے تحت ویکسین خریدی ہیں۔