فیروز والہ لڑکے اور خاتون‘ ڈسکہ میں ساس کے سامنے بہو سے اجتماعی زیادتی
فیروزوالہ، سیالکوٹ، ڈسکہ، جھنگ، ساہیوال‘ لیہ‘ ملتان (نامہ نگاران+ نمائندگان+ نوائے وقت رپورٹ+ کرائم رپورٹر) ڈسکہ کے نواحی علاقہ میں ساس کے سامنے 3 افراد نے بہو کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ جھنگ شادی شدہ خاتون ساہیوال میں 8 سالہ بچے کو نشانہ بنایا گیا۔ اجتماعی زیادتی کے 2 ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ فیروز والا میں محنت کش کی بیوی اور ایک نو عمر لڑکے سے زیادتی کی گئی۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق بتایا گیا ہے کہ تھانہ فیروزوالہ کی آبادی ونڈالہ دیال شاہ میں غلام علی نے نو عمر لڑکے کو ورغلا کر زیادتی کر ڈالی۔ جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ میں نوجوان واجد نے محنت کش کے گھر داخل ہو کر اس کی جواں سال بیوی کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ ساہیوال سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ غلہ منڈی کے علاقہ پیپلز کالونی میں چھ سالہ بچے کو تین اباوش ملزمان مزمل، ریحان اور شہباز نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے مزمل اور ریحان کو گرفتار کر لیا جبکہ شہباز فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈسکہ سے نامہ نگار، نمائندہ خصوصی کے مطابق تین ملزمان کی رشتہ دکھانے کے بہانے ساس کے سامنے بہو کیساتھ اجتماعی زیادتی۔ گوجرانوالہ کی خاتون بہو عطیہ کے ہمراہ بیٹی کا رشتہ دیکھنے وڈالہ سندھواں آئی تو ان ملزم ارشد محمود اپنے گھر لے گیا جہاں پر دو ملزمان سلمان اور شاہد اقبال پہلے سے موجود تھے۔ تینوں نے ساس کے سامنے اس کی بہو عطیہ کیساتھ باری باری زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جھنگ سے نامہ نگار کے مطابق اوباش نے شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ سٹی پولیس کو درخواست کے مطابق عمردراز نے خاتون کیساتھ زبردستی زیادتی کی جبکہ ملزم کے تین ساتھی وہاں پہرہ دیتے رہے۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں لیہ کی تحصیل چوبارہ میں پندرہ سال کی لڑکی سے زیادتی پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو تین روز قبل زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں 38سالہ بیوہ خاتون کو تین افراد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے،گلگشت کالونی کی رہائشی بیوہ خاتون نے گزشتہ روز 15پولیس کو اطلاع دی کہ میرے ساتھ تین افراد نے زبردستی زیادتی کی ہے ، ملزم ریاض مجھے کرایہ کا مکان دکھانے کی غرض سے بلوایا دوساتھی پہلے سے وہاں موجود تھے جہنوں نے مجھے زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔