21 لاکھ کے ڈاکے، شہری زیورات، قیمتی اشیاء سے بھی محروم
لاہور (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) لاہور میںمتعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقد، زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو ایاز کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5لاکھ35 ہزارکی نقدی،زیوارات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے. جنوبی چھاونی کے علاقے میں مسلح ڈاکو کی فیضان اور فیملی سے 3لاکھ10ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیوارات لوٹ کر لئے گئے کاہنہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو مزمل اور فیملی سے4لاکھ 90ہزار کی نقدی و زیورات۔ شیراکوٹ کے علاقے میں واجد علی اور فیملی سے1لاکھ 15 ہزار نقدی و زیوارات۔ لیاقت آباد میں ذوالفقار سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر3 لاکھ 45ہزار گھڑی اور موبائل۔ شاہدرہ ٹائون میں غضنفر سے گن پوائنٹ پر2 لاکھ 20ہزار نقدی موبائل فون اور باٹا پور میں گن پوائنٹ پر عبدالقیوم سے 1 لاکھ 10ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ نامعلوم چور مصطفی ٹائون، نولکھا اور چوہنگ سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ، لاری اڈہ، ملت پارک، نولکھا اور ہربنس پورہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔تھانہ وحدت کالونی میں پولیس ناکہ کے 100 گز کے فاصلے پر سینئر صحافی خانزادہ مشتاق علی خان کو ڈاکوئوںنے لوٹ لیا، گزشتہ رات 12 بجے کے قریب خانزادہ مشتاق گھر کی طرف جا رہے تھے گلشن رحمن کی گلی میں 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوںنے گن پوائنٹ پر خانزادہ مشتاق علی خان سے 73 ہزار روپے چھین لئے